جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل نامزد

ویب ڈیسک: ہائیکورٹ جج جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد بار کونسل کے چیئرمین ایپلٹ ٹریبونل جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو انرولمنٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججز کی نامزدگی چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کی۔
یاد رہے کہ رجسٹرار نے سیکرٹری اسلام آباد بار کونسل کو نامزدگیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا