پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستیں چیف الیکشن کمشنر کو ارسال

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے دائر کیس پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے دوران سماعت پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا جاتا ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر درخواستیں دیکھ کر مناسب حکم جاری کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ