بجلی بلوں میں غیر منصفانہ ٹیکسز کا انکشاف

ویب ڈیسک: بجلی بلوں میں غیر منصفانہ ٹیکسز کے انکشاف کی بازگشت وفاق تک جا پہنچی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ صارفین کی آمدن سے قطع نظر بجلی ڈیوٹی بلوں میں نافذ ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کی انکوائری میں ان انکشافات سے یہ بات کھل کر سامنے آگئی کہک کم آمدنی والے بجلی صارفین بجلی بلوں پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کا بوجھ برداشت کررہے ہیں۔
یہ اضافی اور غیر منصفانہ ٹیکسز متوسط اور غریب طبقہ کیلئے ناقابل برداشت بوجھ ہے جس نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھِی ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے ایف بی آر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ صارفین کو اضافی بوجھ سے بچانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ صدر مملکت نے بھی وفاقی ٹیکس محتسب کے کمیٹی تشکیل دینے کےفیصلے کی توثیق کر دی۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان