اداکارہ ریما خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ماہ صیام کے پہلے عشرے میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
سینئر اداکارہ ریما خان نے عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کی تصاویر شئیر کردیں۔ سابق اداکارہ ، ماڈل اور ڈائرئرکٹر ریما خان نے مسجد الحرام میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ ریما نے پاکستان ، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
ریما خان نے دیگر مقامات مقدسہ پر بھی اپنی تصاویر شئیر کیں جو وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ ریما خان اس قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔ ریما خان مختلف چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف