پشاور، ایکسائز پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ دھر لی

ویب ڈیسک: پشاور ریجن کی ایکسائز پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، منشیات فروشوں کیخلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 165.6 کلوگرام منشیات برآمد کر کے سمگلرز گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز نے دو بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 165 اعشاریہ 6 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔
ایکسائز پولیس کے مطابق پہلی کاروائی میں گاڑی نمبر بی وائِی ایس 678 اسلام آباد سے دوران تلاشی 144000 گرام (144 کلو گرام) چرس برآمد کی گئی۔
دوسری کارروائی میں ایچ گول چوک نزد موٹروے پشاور پر گاڑی اے ایچ وی 681 سے دوران تلاشی 21 اعشاریہ 6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
ایکسائز پولیس حکام کے مطابق ملزم غلام دستگیر ولد غلام رسول ساکن ساہیوال پنجاب موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف