پرویز الٰہی واش روم میں گرنے سے زخمی،ہڈی میں فریکچر ہوگیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب او ر پی ٹی آئی پنجاب کے صدر پرویز الٰہی جیل واش روم میں گرنے سے زخمی ،ہڈی میں فریکچر ہو گیا ۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کی جس دوران اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹ پیش کی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی پرسوں گرگئے جس سے ان کو فریکچر ہوا ہے، وہ17مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کی اور فرد جرم کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  اورکزئی، تھانہ ڈبوری کے حوالات میں 60 سالہ شخص جاں بحق