وفاقی بجٹ کی تیاریاں

آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، ترجیحاتی کمیٹی اسپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ ترجیحاتی کمیٹی کے اجلاس 30 مارچ تک جاری رہیں گے، کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لیگی۔
کمیٹی وفاقی وزارتوں اور محکموں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کا بجٹ تخمینہ بناتی ہے، کمیٹی حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کیلئے سفارشات تیار کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل، ٹرن آؤٹ 60 اعشارییہ 96 فیصد رہا