یوم پاکستان کی تقریبات میں سعودی وزیردفاع کی شرکت

ویب ڈیسک: یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقاریب میں سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے شرکت کی جبکہ اس دوران انہوں نے صدر مملکت اور آرمی چیف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے مشکل وقت میں حمایت کرنے پر سعودی عرب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، صدر مملکت نے شاہ سلمان کی قیادت اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان السعود کے ویژن کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا پاکستان پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔
بعد ازاں انہوں نے آرمی چیف سے بھی ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز