بیرسٹر سیف

عمران خان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جنرل رانی کی آمرانہ حکومت میں عمران خان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب پولیس آفیسر کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل سے کبھی اسلحہ تو کبھی بارودی مواد بر آمد ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت چوہدری پرویز الہی و دیگر رہنمائوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو نقصان پہنچا تو براہ راست ذمہ داری جنرل رانی پر عائد ہوگی،جنرل رانی کی جانب سے پنجاب میں پولیس آفیسرز کو تعینات کرنے کے لیے انٹرویوز کرنے مقصد با نی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی رہنمائوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جنرل رانی راولپنڈی آر پی او پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،اپنے من پسند پولیس افسران کو تعینات کرنا چاہتی ہے۔
مینڈیٹ چور وزیر اعلیٰ پنجاب سازشی ٹولے کیساتھ ملکر پی ٹی آئی کے خلاف منصوبہ بندی کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح حملہ، اسرائیل کی حمایت سے امریکہ نے ہاتھ کھینچ لیا