اقوام متحدہ کی قرارداد اسرائیلی مہم جوئی روکنے کیلئَے پہلا قدم ہوگی، منیر اکرم

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔
منیر اکرم کے مطابق غزہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اسرائیلی مہم جوئی روکنے کیلئے پہلا قدم ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے سمیت غزہ میں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
منیر اکرم نے کہا کہ قرارداد کو اسرائیلی مہم جوئی روکنے کے لیے پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کو محفوظ اور خود مختار ریاست بنانےکیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس