مخصوص نشستوں پر حلف، گورنر کا اجلاس طلب کرنا غیرآئینی ہے، ایڈووکیٹ جنرل

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل آفس نے پشاور ہائیکورٹ اور محکمہ قانون میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی حلف برادری کے لیے اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس وزیراعلیٰ کی ایڈوائس یا ریکوزیشن پر طلب کیا جاسکتا ہے، گورنرکی جانب سے اجلاس طلب کرنا غیرآئینی عمل تھا۔
ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق موجودہ صورتحال میں گورنر نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، اپوزیشن لیڈر کا اجلاس طلب کرنے کے معاملے میں مداخلت بھی غلط ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل آفس کا جواب اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے کل تک جواب طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ