‏شانگلہ، چینی باشندوں کی گاڑی پر دہشتگرد حملہ، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع شانگلہ کے وسطی شہر بشام میں چینی باشندوں کی گاڑی پر قراقرم ہائی وے پر لاہور نالہ کے قریب دہشتگرد حملہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 5 غیر ملکی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حملے میں غیر ملکی انجینئرز سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری پک اپ چینی باشندوں کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندے ہلاک ہو گئے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں.

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ