صوبائی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی کی رہورٹ جاری کر دی گئی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے رینکنگ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں صرف 2 جامعات ہی ایچ ای سی سکور کارڈ میں 60 فیصد نمبر حاصل کر سکی ہیں جن میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور یو ای ٹی شامل ہیں۔
ایچ ای سی رپورٹ کے مطابق پشاور یونیورسٹی 10 جبکہ گومل یونیورسٹی نے 20 فیصد نمبر حاصل کئے جبکہ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سمیت پانچ جامعات صرف 30 فیصد سکور حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا