چوہدری پرویز الہیٰ کو انتخابات لڑنے کا گرین سگنل

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلوں پر سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اپیلوں پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا سابق وزیر اعلیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 گجرات سے انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل چوہدری پرویز الٰہی نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

مزید پڑھیں:  پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے روندنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا