پی آئی اے

پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ کی منظوری

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)ہولڈنگ کمپنی کے11رکنی بورڈ کی منظوری دے دی جس سے پی آئی اے کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبور کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کرکے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو بورڈ کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے جب کہ 11 رکنی بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز اور 4 سرکاری افسران شامل کرنیکی بھی منظوری دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے بھی ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو اور نجکاری کے لیے اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  سی آر بی سی لفٹ کینال پراجیکٹ کا ٹینڈر جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ