بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے بیشترحصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی حصوں میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ 27مارچ کو داخل ہوگا ۔
27سے 31مارچ کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،۔
مری ،گلیات ،اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض اضلاع میں چند مقامات پر جھکڑ اور ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے، تیز بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جس سے کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان