بشریٰ بی بی

عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی،بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی۔
اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پراڈیالہ جیل پیشی کیلئے آئی تو بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا، میں شہد استعمال کرتی ہوں واپس جا کے شہد کھایا تو طبیعت بگڑ گئی۔
بشری بی بی کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ پر عائد ہوگی، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میںہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔
کمرہ عدالت میں گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کو بات کرنے سے روکتے رہے، اس دوران بانی پی ٹی آئی بشری بی بی کا بازو پکڑ کے پیچھے لے گئے جس پر بشری بی بی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بے ضمیر لوگوں سے نہیں باضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالات بہتری کی جانب نہیں جا رہے، اگر حالات ٹھیک ہوتے تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے ایسا بیان نہ دیا جاتا، چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر جانہیں رہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف