پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا شانگلہ حملے میں چینی شہریو ں کی ہلاکت پراظہار افسوس

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے شانگلہ میں خودکش حملے کے دوران 5چینی باشندوں سمیت 6افراد کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے غیرملکی مہمانوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شانگلہ میں دہشتگردوں کے حملے میں 5چینی اور ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار