چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ کے شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی کی دادی نے نماز پڑھنے کے دوران بچی انجان خاتون کو دی تھی جو بچی کو لیکر ہسپتال سے رفوچکر ہوگئئ۔
ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والی نومولود بچی کے والد چارسدہ کے رہائشی ابراہیم خان نے تھانہ سٹی میں اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چارسدہ پولیس نے ناکہ بندیاں کر کے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس دوران سٹی پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی چیک کررہی ہے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہسپتال آنیوالے مریض اپنے بچوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں۔
ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برقعہ پوش حاتون اور اس کے ساتھ ایک دس سالہ بچی بھی ہے جو ہپستال سے بچی کو اغواء کرکے لے جا رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی