جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرموں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اس دوران مختلف جرائم میں ملوث 534 ملزمان گرفتار کر لئَے گئے۔
پولیس کے مطابق ان اشتہاری مجرموں میں قتل، اقدام قتل، اغواء اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان شامل ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
کریک ڈاؤن کے دوران قتل، اقدام قتل، اغواء، راہزنی اور دیگر جرائم میں مطلوب 534 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہاریوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے ساتھ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ بڑھتے جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، مزید نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا