پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا۔ اس حوالے سے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت نے اوقات کار کے اختلاف کی بناء پر انگور اڈا گیٹ بیدل آمدورفت کیلئے بند کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی گذرگاہ کی بندش سے سرحد کے آر پار رہنے والے مقامی قبائلیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق انگوراڈہ گیٹ کھلنے کے بعد سے دونوں جانب مقامی لوگوں کا پیدل آنا جانا شروع ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس