ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ججز کو خط کے حوالے سے کہا ہے کہ عدلیہ میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں، ججز کا تحفظ یقینی بنا جانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 2 سال سے عدلیہ میں مداخلت کا کہتے چلے آرہے تھے۔ ہماری بات کو اب تحقق ملا۔
انہوں نے کہا کہ ججز کو پریشر میں لایا گیا ہے، جج صاحبان نے اپنے خط میں مداخلت کا لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں اس عمل کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکوائری کرائی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام فیصلے دباؤ میں دیئے گئے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم اس پوائنٹ کو تمام اسمبلیوں میں بھرپورطریقے سے اٹھائیں گے۔ اب تو پورا سسٹم بے نقاب ہوچکا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ججز کا تحفظ یقینی بنایا جائے.
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی نے 3کروڑ ووٹ لیے تھے، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، پرویز الہٰی اور خواتین پابند سلاسل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس