خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، اہم امور پر بحث کی جائیگی

ویب ڈیسک: صوبہ میں امن و آمان اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر بحث کے حوالے سے خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس شام سارھے 8 بجے ہوگا جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کرینگے۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مختلف محکموں کے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان اور صوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے سمیت دیگر اموعر پر بھی بحث کی جائیگی۔
یاد رہے کہ صوبہ میں امن و آمان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کیلئَے خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس