فل کورٹ اجلاس

6 ججز کا خط، سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی اس حوالے سے فل کورٹ اجلاس 2 گھنٹے ججز کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 6 ججز کے خط اور اس کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری