دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

ویب ڈیسک: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔
انہوں نے بشام واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ یہ ایک قابل مذمت واقعہ ہے۔ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر رابطے میں ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ہمِیں یقین ہے کہ پاکستانی حکام ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی