پشاور، 24 جامعات کیلئے نئَے سرے سے وائس چانسرز کے انٹرویوز کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کیلئے لئے گئے انٹرویوز منسوخ کرتے ہوئے 24 جامعات کیلئے نئے سرے سے وائس چانسلرز کے انٹرویوز اور تعیناتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق پچھلے دو سال سے وقفے وقفے سے خیبر پختونخوا کے24 جامعات کے مستقل وائس چانسلر مدت کی تکمیل پر ریٹائر ہو رہے ہیں۔ نگران حکومت ایک سال کے دوران وائس چانسلرز کا تقرری نہ کرسکی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چانسلرز اور پرو وائس چانسلرز نہ ہونے سے جامعات انتظامی اور شدید مالی بحران کا شکار رہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا