52709707 303 1

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہزار سے تجاوز، مرنے والوں کی مجموعی تعداد500 ہوگئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال، محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10 فراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد500 ہوگئی ہے.

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے476 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11ہزار 373 ہوگئی ہے، کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 65 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3150متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل
مزید پڑھیں:  فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،عمران خان

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4174 ہوگئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 274فراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران6 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے.