پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ انہوں نے محکمہ صحت کے ادویات کے پراونشل وئیر ہاوس کا دورہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ کردیں جو بشمول ضم اضلاع کے سٹور کیپز کو حوالے کردیں۔
صوبائِی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ادویات ضروریہ ہمارے لئے ایک اہم چیلنج تھا، چھ مہینے سے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں تھیں۔
سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ وزیرعلی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں جنہوں ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی