پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یکم اپریل سے 8 اپریل تک بند رہیں گے۔
اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران مفت کتب کی تقسیم اور داخلہ مہم جاری رہے گی۔
اس کے علاوہ موسم بہار کی تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں میں تمام پرنسپل ، ہیڈ ٹیچرز اور کلریکل سٹاف کی حاضری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  استور سے گلگت آنے والی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی