بجلی

عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کا مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا ،بجلی فی یونٹ 2روپے 45پیسے مزید مہنگی کردی گئی ۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا )نے بجلی کمپنیوں کے صارفین کیلئے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظور دے دی،۔
فیصلے سے صارفین پر 40ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا کے فیصلے سے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)کے صارفین کو دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ زائد ادا کرنے ہوں گے۔
نیپرا کے مطابق ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا تھا جو کہ مارچ 2024 تک تھا، صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائیلائف لائن صارفین پر ہوگا۔
قبل ازیں چیئرمین مین وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا حکام نے سماعت کی۔ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں،اس ماہ فروری کیلئے اضافہ 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مانگا گیا۔
ممبر نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے اور وزارت دونوں نیپرا کی بات نہیں سن رہے، خود تسلیم کر چکے ہیں کہ پیداوار 12 فیصد تک کم ہوئی، مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کیسپٹی پیمنٹس بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ گڈو پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلا کر بوجھ ڈالا گیا،صارفین پر کمرشل بیسڈ لوڈشیڈنگ لفٹ کر کے بوجھ کم کیا جا سکتا تھا،غریب ملک نہیں ہیں ہماری مینجمنٹ غریب ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، وفاق خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف