بابر اعظم

بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

ویب ڈیسک: بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات ،ورلڈ کپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز کی تیاری پرگفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔
محسن نقوی نے کپتان سے متعلق تجاویز اور سفارشات کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کو ذمہ داری سونپی تھی، سلیکشن کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین پی سی بی کوبھجوا دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے کپتانی کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بابر اعظم کا نام محسن نقوی کو بھیجا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے بابر اعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 اور شان مسعود کو ٹیسٹ کا کپتان مقرر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر