پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر

پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،57ارب روپے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: پشاور بی آر ٹی کا کنٹریکٹر عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا ،حکومت کے خلاف 57ارب روپے کا دعوی کردیا۔
پراجیکٹ کے جے وی کنٹریکٹرز نے معاہدے کی دفعات کے تحت 57 ارب روپے کی بقایا رقم کی ادائیگی کیلئے بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کیا۔
کنٹریکٹر نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کا دائرہ بڑھایا گیا، ڈیزائن میں بار بار تبدیلی کے ساتھ ادائیگیوں میں تاخیر بھی کی گئی۔
دوسری جانب پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق نیب کی انکوائریوں کی وجہ سے دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ خوش اسلوبی سے حل نہیں ہوسکا۔
پی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ رقم کی ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی پشاور کی کل لاگت 120ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان