45افراد ہلاک

جنوبی افریقہ :مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے45افراد ہلاک جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ہے ۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ جنوبی افریقہ کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، ڈرائیور کے موڑ کاٹتے ہوئے توازن کھونے کی وجہ سے بس گہری کھائی میں جاگری۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ برج کی اونچائی تقریباً 50میٹر 165فٹ تھی، زمین سے ٹکرانے کے باعث مسافر بس میں آگ لگ گئی، امدادی کارروائیاں بھی تاخیر سے عمل میں لائی گئیں۔
اس حوالے سے جنوبی افریقہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بس حادثے کے نتیجے میں 45 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ واحد 8 سالہ بچی کو معجزاتی طور پر زندہ بچا لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری