فریقین کو نوٹس جاری

پشاورہائیکورٹ،مرادسعید ودیگرکےکاغذات منظوری کیخلاف درخواستوں پرفریقین کونوٹس جاری

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات میں مراد سعید ،اعظم سواتی ،فیصل جاوید ، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس کردیا ۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشدعلی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید اور دیگر امیدواروں پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں،کاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت امیدواروں نے گوشواری چھپائے تھے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کلعدم قرار دیا جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 1اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری