پولیس اہلکار جاں بحق

ٹانک :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ ٹانک کے علاقہ شیخ مارکیٹ کے قریب پیش آیا جہاں حوالدار اکبر علی ڈیوی کے لئے جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ریسکیو 1122نے فوری طورپر لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف