امریکہ

طالبان انسداد دہشت گردی کے وعدوں کو پورا کریں،امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے طالبان پر واضح کردیا ہے ان کی ذمہ داری ہے دہشت گردوں کو کوئی محفوظ جگہ نہ دیںاور انسداد دہشت گردی کے اپنے تمام وعدوں کو پورا کریں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف چوکس رہیں گے۔میتھیو ملر سے خطے میں داعش کے خطرات پر بھی سوالات کیے گئے، صحافی نے ان سے سوال کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف امریکا کیا کارروائی کر رہا ہے؟اس کے جواب میں میتھیوملر کا کہنا تھا کہ ہم ابھرتے خطرات کے خلاف تیار رہتے ہیں، داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کو فروری 2022 میں صدر کے حکم پر نشانہ بنایا۔ داعش رہنما حاجی عبداللہ پر کابل میں کامیاب فضائی حملہ کیا گیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ کابل میں کارروائی کے دوران القاعدہ کا امیر بھی مارا گیا، ظواہری بھی امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔
میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے خلاف دہشت گردانہ حملے روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
پرعزم ہیں افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردی کیلئے لانچنگ پیڈ نہ بن سکے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حق میں احتجاج امریکہ سے یورپ تک پھیل گیا