مشترکہ مفادات کونسل

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ،پہلی بار وزیر خارجہ شامل

ویب ڈیسک:صدر مملکت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی ،تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاجس کے مطابق آٹھ رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلی بطور ممبران شامل ہیں۔
کونسل میں اسحاق ڈار بطور رکن شامل ہیں جبکہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل میں بطور ممبر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق