صدر مملکت

جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔
پاکستان میں جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس کے دوران صدر نے کہا کہ عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی اس سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع کھولنے میں مدد ملے گی۔
آصف علی زرداری نے جواہرات اور جیولری کے شعبے میں تنوع لانے اور صنعتوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ مقامی افرادی قوت کی تربیت اور ہنر مندی میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی۔
اجلاس میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی۔
پی جی جے ڈی سی کے سی ای او نے اجلاس کو جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لئے سٹرٹیجک پلان کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں مختلف چیلنجز اور مواقع کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں:  کالجوں کے داخلہ فیس میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مزمل اسلم