وزیراعظم

ملکی ترقی کیلئے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبائو برداشت نہیں کریں گے ،ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔
انسداد اسمگلنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کو صوبوں میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں یقین ہے پاکستانی قوم عزت و ہمت سے مسائل کو حل کرے گی ملکی ترقی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا، معیشت کو بہتر اور مضبوط کرنے کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کررہے ہیں گزشتہ 24 روز میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ وفاق، صوبے اور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں۔
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا اتحادی حکومت نے 2022 میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان اسمگل ہونے سے نقصان ہوا بجلی چوری سے سالانہ 400 سے 500 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔شعبہ پیٹرولیم میں بھی گیس چوری سے نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال محصولات کا 9 کھرب کا تخمینہ ہے2700 ارب روپے کے محصولات سے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں نگراں حکومت میں شعبہ توانائی میں 58 ارب روپے کی چوری ریکور ہوئی۔
نگراں حکومت میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق ٹھوس ادامات کیے گئے، آرمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسداد اسمگلنگ میں مدد ملی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں۔ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر کام شروع کردیا ہے ایف بی آر ٹریبونلز کے سربراہ میرٹ پر لیں گے۔ ٹریبونلز میں زیر سماعت مقدمات کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشام واقعہ سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری ذمشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف