درسی کتب

خیبر پختونخوا:طلبہ سے درسی کتب واپس جمع کرنے کا ہدف ناکام

ویب ڈیسک: محکمہ ابتدائی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے طلبہ سے درسی کتب واپس جمع کرنے کیلئے دیا گیا ہدف ناکام ثابت ہونے لگا ۔
ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق پشاور کے163مردانہ سکولوں کی انتظامیہ ناکام ،مذکورہ سکولوں کے سربراہان اور متعلقہ سٹاف کیخلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
زرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولوں میں درسی کتب کی تقسیم کیلئے نیا فارمولا متعین کیا گیا ہے،نئے فارمولے کے تحت جماعت اول سے انٹرمیڈیٹ تک کی کلاسز کیلئے مفت کتب کی تقسیم کی حد مقرر کی گئی ہے۔
مقررہ حد کے مطابق نئی کتابیں دی جائیں گی اور باقی کتابیں پرانی ہوں گی،اس مقصد کیلئے تمام سکولوں کو کتابیں جمع کرنے کیلئے27مارچ کی تاریخ مقررکی گئی تھی،پشاور میں مذکورہ احکامات پر عملدر آمد نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
زرائع نے بتایا کہ ڈی ای او کی جانب سے163سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی طرف سے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا ہے
ڈی ای او کی جانب سے ان شکایات پر سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹریس ایجوکیشن کو سخت کارروائی کی درخواست کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  خال بازار کا بجلی ٹرانسفارمر 3 دن سے خراب، پانی ناپید، کاروبار ٹھپ