ایم پی اے عبدالسلام

پیسکو دفتر پر حملہ :ایم پی اے عبدالسلام کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے ایم پی اے عبدالسلام کے خلاف پیسکو دفتر میں ایس ڈی او پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی نے 2 دن قبل پیسکو دفتر میں ایس ڈی او پر حملے کرنے کی کوشش اور اداروں کے خلاف نعرہ بازی و تقریر کی۔
عبدالاسلام آفریدی کے خلاف تین دفعات کے تحت تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ایف آئی آر میں پی ٹی آئی سٹی جنرل سیکرٹری ساجد اقبال مہمند اور دیگر 50نامعلوم ملزمان بھی نامزد کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کی قیادت میں پیسکو واپڈا آفس گھس آئے اور شدید نعرے بازی کی ۔

مزید پڑھیں:  سچ یہ ہے 8فروری کا انتخاب پی ٹی آئی جیت چکی ہے،محمود اچکزئی