2افراد قتل

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،2افراد قتل

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معروف عالم دین سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں میران شاہ میں پاکستان مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے جمعیت علمااسلام کے معروف رہنما اور عالم دین مولانا نور اسلام کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسرا واقعہ تحصیل میرعلی گاؤں حسوخیل میں پیش آیا جہاں ملک سمیع اللہ داوڑ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی