پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز سکواڈ کا اعلان، بریسویل کپتان مقرر

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کیویز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے مائیکل بریسویل کو پہلی بار بلیک کیپس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
دورہ پاکستان کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں بریسویل کے علاوہ فن ایلن، مارک چیپمین، جوش کلارکسن، بین سیئرز، ایڈم ملنے، جمی نیشام، ٹم سیفرٹ، اش سودھی، ٹم روبنسن اور ول اورارکی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 18 اپریل سے شروع ہو گی۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں