ججز کے خطوط پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کے خطوط پر سیاست نہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ججز کے خطوط کی تحقیق کرائیں گے تاکہ سب کچھ واضح ہو سکے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججز کے خطوط کی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقات ہوئی تھی، اس موقع پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا جو 1.1 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ایگریمنٹ تھا وہ اس مہینے بورڈ کی منظوری کے بعد مل جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ہمارے لیے ضروری ہے، اس سے معیشت میں استحکام آئے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پوری طرح کام ہو رہا ہے اور اسی مہینے میں کنسلٹنٹس تعینات ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چلاس، شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں جا گری،20افراد جاں بحق