وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہونگے، اہم ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کل دورہ سعودی عرب پر روانہ ہونگے۔ اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ، ووٹوں کا ٹرن آوٹ 61 اعشاریہ 45 فیصد رہا