افغان حکام کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرے، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ دہشت گردی واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو آگاہ کیا ہے، امید ہے افغان حکام کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کالعدم ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشت گرد جماعت مذاکرات نہیں کر رہا۔ داسو حملے پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران میں حالیہ ہونے والے حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، دونوں برادر ممالک کے مابین روابط مکمل طور پر بحال ہیں۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے