ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

ویب ڈیسک: امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 13 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد اس کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاریکس ٹریڈرز کے مطابق موجودہ ڈالر کی قیمت میں کمی سے قبل گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان تواتر کے ساتھ دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے بعد 68 ہزار 229 تک جا پہنچا جبکہ کاروبار کا اختتام 660 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 68 ہزار 416 پوائنٹس پر ہوا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی پائیدار ترقی کا تعلق یہاں پائیدار امن سے جڑا ہے، محسن نقوی