گوادر، پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ انسداد منشیات آپریسن

ویب ڈیسک: گوادر کے قریب ساحلی علاقے شنکانی در میں پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے 150 کلوگرام آئس برآمد کر کے ضبط کر لیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ ملکی سمندری حدود بشمول ساحلی پٹی پر ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ 30 دنوں میں پاک بحریہ کی جانب سے منشیات کے خلاف یہ مسلسل تیسرا کامیاب آپریشن ہے۔
یاد رہے کہ گوادر کے قریب ساحلی علاقے شنکانی در میں پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ طور پر انسداد منشیات آپریشن کیا ۔ اس دوران 150 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی