مہنگائی عروج پر

مہنگائی عروج پر،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی بدستور عروج پر ،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96فیصد اورسالانہ بنیادوں پر29.45 فیصدکااضافہ ہوا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 4 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں 13 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 3.57 فیصد، آٹا 2.68 فیصد، انڈے 1.89 فیصد، ایل پی جی 1.89 فیصد، ڈیزل 1.18 فیصد،گڑ0.63 فیصد، چینی 0.41 فیصد، سرسوں کاتیل 0.26 فیصد، دال مسور0.25فیصد، اورآلو کی قیمت میں 0.23 فیصدکی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس خواتین کے جوتوں کی قیمت میں 12.52 فیصد، ٹماٹر11.93 فیصد، مردانہ جوتے 8.70 فیصد، پیٹرول 3.45 فیصد، چکن 2.99 فیصد، کپڑے 2.23 فیصد، پیاز 1.30 فیصد، روٹی 1.03 فیصد، بیف 0.75 فیصد، لہسن 0.70 فیصد، مٹن 0.41 فیصد اور باسمتی چاول ٹوٹا کی قیمت میں 0.14 فیصدکا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قراردے دیا