الرٹ جاری

مشکوک خطوط: ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط ملنے پر ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری کردیا۔
ڈی جی پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی خط کو چیک کرنے کے لیے دستانے اور ماسک کا استعمال لازم ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پاک پوسٹ کی طرف سے پوسٹ ماسٹرز جنرل کو محتاط رہنے کی ہدایات بھی دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی مشکوک خط کے ملنے پر فوری طور پر اعلی حکام کو آگاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ہائی پروفائل دفاتر میں خطوط بھیجنے سے پہلے جانچ پڑتال کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔
اس میں پوسٹل اسٹاف کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے، اسٹاف کو مشکوک خطوط کی صورت میں سپروائزرز اور متعلقہ افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
مراسلے میں کاونٹرز، ڈی ایم اوز اور ڈیلیوری پوسٹ افسران کو بکنگ کے وقت محتاط رہنے اور ججز، ڈپلومیٹس اور ہائی پروفائل شخصیات کے نام خطوط پر خصوصی احتیاط برتنے کے احکام جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی بربریت سے بے گھر فلسطینی گھروں کو لوٹنے کیلئے بے چین